the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
بیدر۔10؍نومبر۔(اعتمادنیوز)۔کرناٹک میں عالی شان پیمانے پر ٹیپوسلطان شہید ؒ کا265واں یوم پیدائش منایا گیا 
بیدر ضلع انتظامیہ کے زیراہتمام آج حضرت ٹیپوسلطان شہید ؒ کا265واں یوم پیدائش عالی شان پیمانے پر نہایت ہی دھوم دھام سے منایاگیا۔ ٹھیک 9بجے محترمہ اُماشری ضلع نگران وزیر ، محکمہ خواتین وبہبودی اطفال ، کنڑا اینڈ کلچر و دیگر نے ڈپٹی کمشنر دفتر کے اجلاس ہال میں ٹیپوسلطان شہید ؒ کی تصویر پر پھول چڑھا یا اور مختصر ساخطاب کیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر انوراگ تیواری ، اسسنٹنٹ کمشنر اینس کے جوئے ، سپرنٹنڈنٹ آف پولیس ایچ سدھیر کمار ریڈی موجودتھے۔ڈپٹی کمشنر دفتر کے مختصر سے پروگرام کے فوری بعد ایک جلوس ڈپٹی کمشنر دفتر سے نکل کر رنگ مندر پہنچا۔ جہاں پروگرام کاافتتاح اوماشری بیدر ضلع انچارج منسٹرنے شمع روشن کرکے کیااور اپنے خصوصی باوقارخطاب میں ٹیپوسلطان کو حضرت ٹیپوسلطان کہتے ہوئے کہاکہ آج حکومت پہلی دفعہ حضرت ٹیپوسلطان کا یوم پیدائش بہت ہی عقیدت اورفخر کے ساتھ تمام ریاست میں منارہی ہے۔ ٹیپوسلطان کے پاس تمام مذاہب کے افراد کو یکساں اہمیت حاصل تھی ۔ اور سبھی کے ساتھ مساوات کامعاملہ تھا۔ حضرت ٹیپو سُلطان شہیدؒ کو چار زبانوں فرانسیسی‘ فارسی ، کنڑا، اردو و کے ساتھ حکومت کو چلایا۔انھو ں نے کہا کہ ٹیپو سُلطان ہمارے ملک کی وہ شخصیت ہیں جنھیں سارے ہندوستان کو ناز ہے کہ انھوں نے سب سے پہلے میزائیل ٹیکنا لوجی کا موجود ہونے کا شرف حاصل کیا ۔ محترمہ نے بتایاکہ کہ آج میرے گھر میں دیپاولی کاتہوار ہے لیکن اس کے باوجود بھی میں نے بنگلور سے بیدر آکر اتنی مہان شخصیت کا یوم پیدائش آپ کے ساتھ منانا ضروری سمجھا۔ ڈپٹی کمشنر انوراگ تیواری نے



نہایت نے اپنے خطاب میں تمام حاضرین پروگرام کو حضرت ٹیپو سُلطان ؒ کی یومِ پیدائش کی مباکرباد پیش کی ‘اور کہا کہ آج ہم ٹیپوسلطان شہید ؒ کا265واں یوم پیدائش عالی شان پیمانے منارہے ہیں ‘ انھو ں نے اس موقع پر بیدر کے قدیم پانی کے سسٹم کو دریافت کرنے کی بات بتاتے ہوئے کہا کہ قدیم شہ ر بیدر میں قدیم پانی کے زیرِ زمین ذخیرہ( کریز ) کو دریافت کیا ہے ۔ اور ایسے ہی قدیم پانی کے ذخیرہوں کو دریافت کرکے بیدر کی عوام کی پینے کے پانی کی مشکل کو دور کیا جاسکتا ہے ۔ خصوصی لیکچر دینے بنگلور سے آئے سید تنویراحمد ڈائرکٹر برینی اسٹارس انسٹی ٹیوٹ نے کہاکہ تاریخ کا یہ پہلا بادشاہ ہے جو اپنے محل میں نہیں بلکہ دشمنوں سے مقابلہ کرتاہوا میدان میں شہید ہوا۔ اور اپنے ملک کے لئے قربانی دی ۔ ٹیپوسلطان کی قربانی سے یہ سبق ملتاہے کہ ہم سب کو ملک کے لئے اپنی جانیں قربان کرنا ہیں اوراس سے پہلے ہم اپنے ملک کے لئے جئیں ۔ صفائی کاخاص خیال ہو، ماحولیات کوخراب نہ کرنا، اور پڑوسی کاخیال رکھ کرملک کے لئے زندگی کی جاسکتی ہے۔ابتداء میں جناب محمدماجد علی مینارٹی افسر نے استقبالیہ کلمات کہے۔ پروگرام کاآغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا۔ناڈ گیت گایاگیا۔ ٹیپوجینتی کے موقع پر اسکولوں میں مختلف مقابلہ جاتے رکھے گئے تھے ، ان طلباء کو اوماشری کے ہاتھوں سے انعام اور ٹرافی دی گئی۔ شہ نشین پر مذکورہ اشخاص کے علاوہ اے سی انیس جوئے ، مذکورہ پرورگام کی صدارت کررہے قاضی ارشدعلی چیرمین بیدر اربن ڈیولپمنٹ اتھاریٹی ، سابق اراکین اسمبلی رحیم خان، لئیق الدین ایڈوکیٹ ، جناب عبدالعلی‘ عبدالصمد بھارتی ، اور نرسنگ راؤ سوریہ ونشی سابق ایم پی موجودتھے۔*** 

نمائندہ اعتماد بیدر محمد امین نواز‘
Cell No:9731839583
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.